Thursday 15 October 2015

Nafarman Aulad Ke Liye Wazifa, Dua

نافرمان اولاد نیک بنے
’’یَاشَہِیْدُ‘‘
21 بار،صُبْح (طُلُوعِ آفتاب سے پہلے)نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر آسمان کی طرف مُنہ کر کے جو پڑھےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاُس کا وہ بچہ یا بچی نیک بنے۔
(40روحانی علاج مع طبی علاج، ص06)
Nafarman Aulad Ke Liye Wazifa, Dua
سینکڑوں مسائل کا حل جاننے کے لئے Rohaniilaaj.dawateislami.net وزٹ کیجئے۔

Islamic Quotes By Maulana Ilyas Qadri

 ہم دنیا کی بھلائی کے لیے وہ راہ متعین کریں جسے شریعت نے متعین کیا ہے۔








علماء میری برادری ہیں، ان سے محبت کیجئے۔





غصہ ایسا مرض ہے، جو جہنم میں جھونک سکتا ہے۔










   ہر ُاس بات اورحرکت سے بچئے جس سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو سکتی ہو۔

Wednesday 14 October 2015

Naya Chand Dekhne Ki Dua

نیا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھنا سنّت ہے!
رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب ہِلال دیکھتے تو یہ دُعا پڑھتے:
اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِيْمَانِ،
وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ، رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ۔
 ترجمہ:اے عَزَّوَجَلَّاﷲ  طُلُوع ساتھ کے سلام اورا ایمان،سلامتی و امن پر ہم اسے!
   ربّ تیرا اور  میرا چاند!) (اےفرما، عَزَّوَجَلَّاﷲ ہے۔(المستدرک،ج۵،ص۴۰۵ ،
الحدیث:۷۸۳۷)  ہلال کو چاند کے رات تیسری اور دوسری ، پہلی کی مہینےقَمَری
 ہیں۔ کہتے قَمَر کو چاند کے راتوں کی بعد کے اس ہیں،کہتے( المفاتیحمرقاۃ ،
ج۵،ص۲۸۳) ہیں۔ سکتے پڑھ تک رات تیسری اور دوسری پہلی، دعایہ  اندھا اور(چڑیا(سانپ، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ کراچی)

Saturday 10 October 2015

Hazrat Usman Ghani in Urdu - Islami Maloomat

 فیضانِ    اَمیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
خلیفۂ سوم امیرالمؤمنین حضرت عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کنیت "ابوعمرو" اور لقب  والنورین"(دونوروالے)ہے۔ آپ قریشی ہیں اورآپ کا نسب نامہ یہ ہے: عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف۔ آپ کاخاندانی شجرہ "عبد مناف" پر رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے نسب نامہ سے مل جاتاہے ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آغاز اسلام ہی میں اسلام قبول کرلیا تھا اورآپ کو آپ کے چچا اوردوسرے خاندانی کافروں نے مسلمان ہوجانے کی وجہ سے بے حد ستایا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت فرمائی پھر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی ا س لئے آپ "صاحب الہجرتین" (دو ہجرتوں والے)کہلاتے ہیں اور چونکہ حضوراکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں اس لئے آپ کا لقب "ذوالنورین"ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جنگ بدر کے علاوہ دوسرے تمام اسلامی جہادوں میں کفار سے جنگ فرماتے رہے ۔ جنگ بدر کے موقع پر ان کی زو  جہ محترمہ جو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی صاحبزادی تھیں ، سخت علیل ہوگئیں تھیں اس لئے حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ان کو جنگ بدر میں جانے سے منع فرمادیالیکن ان کومجاہدین بدر میں شمار فرماکرمال غنیمت میں سے مجاہدین کے برابر حصہ دیا اور اجروثواب کی بشارت بھی دی۔ حضرت امیرالمؤمنین عمرفاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کے بعد آ پ خلیفہ منتخب ہوئے اوربارہ برس تک تخت خلافت کو سرفراز فرماتے رہے ۔
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے دورخلافت میں اسلامی حکومت کی حدود میں بہت زیادہ توسیع ہوئی اور افریقہ وغیرہ بہت سے ممالک مفتوح ہوکر خلافت راشدہ کے زیر نگیں ہوئے ۔ بیاسی برس کی عمر میں مصر کے باغیوں نے آپ کے مکان کا محاصرہ کرلیا اور بارہ ذوالحجہ یا اٹھارہ ذوالحجہ  ۳۵ھ؁ جمعہ کے دن ان باغیوں میں سے ایک بدنصیب نے آپ کو رات کے وقت اس حال میں شہیدکردیا کہ آپ قرآنِ پاک کی تلاوت فرما رہے تھے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے خون کے چند قطرات قرآن شریف کی آیت فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ ترجمہ کنزالایمان: تو اے محبوب عنقریب اللہ  انکی طرف سے تمہیں کفایت کریگا۔(پ۱، البقرۃ:۱۳۷) پر پڑے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے جنازہ کی نماز حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پھوپھی زاد بھائی حضرت زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پڑھائی اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں مدفون ہیں۔(2)  ( کراماتِ صحابہ ،ص ۸۸ تا ۸۹ )


فیضانِ اَمیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
نُور کی سرکار سے پایا دو شالہ نُور کا
ہو مبارَک تم کو ذُوالنُّورَین جوڑا نور کا
                                                               (حدائقِ بخشش شریف)

فرمان مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :
روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن خباب سے فرماتے ہیں کہ میں نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمت میں حاضر ہوا آپ عسرت کے لشکر پر رغبت دے رہے تھے  تو جناب عثمان کھڑے ہوکر بولے یا رسول الله میرے ذمہ الله کی راہ میں سو اونٹ ان کے کمبل اور پلان کے سات حضور نے اس لشکر کے متعلق پھر رغبت دی پھر جناب عثمان کھڑے ہوگئے عرض کیا میرے ذمہ دو سو اونٹ ہیں مع ان کے کمبل کے اور پلان کے حضور نے پھر رغبت دلائی تو عثمان کھڑے ہوگئے بولے میرے ذمہ الله کی راہ میں تین سو اونٹ ہیں مع ان کے کمبل و پالان کےتو میں نے رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو دیکھا کہ حضور انور منبر سے اتر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ اب اس کے بعد عثمان پر کوئی گناہ نہیں وہ جو بھی کریں اس کے بعد عثمان پر کوئی گناہ نہیں وہ جو بھی کر یں۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰ ۃ المصابیح، جلد ہفتم،ص۳۱۴) بحوالہ(ترمذی)


فرمان مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنے گھر میں لیٹے تھے اپنی رانیں یا اپنی پنڈلیاں کھولےتو جناب ابوبکر نے اجازت مانگی انہیں اجازت دی اسی حالت پر انہوں نے کچھ بات چیت کی،پھر حضرت عمر نے اجازت مانگی انہیں بھی اسی حالت میں اجازت دے دی پھر انہوں نے بھی بات چیت کی،پھر جناب عثمان نے اجازت مانگی تو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے درست کرلیے جب وہ چلے گئے تو جناب عائشہ نے کہا کہ جناب ابوبکر آئے آپ نے ان کے لیے نہ تو جنبش کی اور نہ ان کی پرواہ کی پھر عمر آگئے تو آپ نے ان کے لیے نہ تو جنبش کی اور نہ ان کی پرواہ کی پھر جناب عثمان آئے پھر تو آپ بیٹھ گئے  اور اپنے کپڑے درست کرلیے تو فرمایا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ جناب عثمان شرمیلے آدمی ہیں مجھے خوف ہوا کہ اگر میں نے انہیں اسی حالت پر اجازت دے دی تو وہ مجھ تک اپنی حاجت نہ پہنچاسکیں گے ۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰ ۃ المصابیح، جلد ہفتم،ص۳۱۱) بحوالہ (مسلم)


فرمانِ  اَمیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ:
'' اے لوگو !یقینا اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہیں دنیا اس لئے عطا فرمائی ہے کہ تم اس کے ذریعے آخرت کی تیاری کرو،اس لئے عطانہیں فرمائی کہ تم اس کی طرف جھک جاؤ،۔۔۔۔۔۔کیونکہ دنیاتوفانی ہے اورآخرت باقی رہنے والی ،۔۔۔۔۔۔توکہیں فانی تمہیں اپنی طرف نہ کھینچ لے اورباقی رہنے والی سے غافل کردے،۔۔۔۔۔۔تم فانی ہونے والی( دنیا) پرباقی رہنے والی (آخرت) کوترجیح دو،۔۔۔۔۔۔ یقینا دنیا ختم ہوکررہے گی ،۔۔۔۔۔۔اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں ہی لوٹ کرجانا،۔۔۔۔۔۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتے رہوکیونکہ خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ ،عذاب کے آگے ڈھال اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں وسیلہ ہے ۔''


فرمانِ  اَمیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ:
’’ اگرمجھے جنّت و دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے لیکن مجھے یہ نہ پتاہو کہ مجھے کس طرف جانے کا حکم ہو گا تو میں یہ پسند کروں گاکہ راکھ ہوجاؤں ، اس سے پہلے کہ مجھے کسی طرف جانے کا حکم دیا جائے۔‘‘ (اَلزُّہْد  لِلامام اَحمد ص۱۵۵حدیث۶۸۶)



وقت شہادت اَمیرالمؤمنین حضرتِ سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی دعا:
جب حضرت سيدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شہادت کے وقت آپ کا خون آپ کے چہرے پر بہا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے يہ دعا مانگی: '' لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْن ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْتَعِيْنُ بِکَ عَلَيْھِمْ وَ اَسْتَعِيْنُکَ عَلٰى جَمِيْعِ اُمُوْرِیْ وَ اَسْئَلُکَ الصَّبْرَ عَلٰی مَآ اَبْلَيْتَنِیْ ترجمہ : تيرے سوا کوئی معبود نہيں، تو پاک ہے، بے شک مجھ سے بے جاہوا۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ   ميں ان کے مقابلے ميں تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور اپنے تمام امور ميں تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور تو نے مجھے جس آزمائش ميں مبتلا فرمايا ہے ميں اس پر صبر کا سوال کرتا ہوں ۔''(کتاب الکبائر،فصل فی التعزیۃ ،ص۲۲۰)



بے نظیر ضیافت

    ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ضیافت کی اور عرض کیا: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! میرے غریب خانہ پر اپنے دوستوں سمیت تشریف لائیں اور ماحضر تناول فرمائیں۔ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے یہ دعوت قبول فرمالی اور وقت پر مع صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے گھر تشریف لے چلے، حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پیچھے چلنے لگے اور حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ایک ایک قدم مبارک جو ان کے گھر کی طرف چلتے ہوئے زمین پر پڑرہا تھا گننے لگے، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے دریافت فرمایا:اے عثمان! یہ میرے قدم کیوں گن رہے ہو؟ حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے عرض کیا: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں چاہتا ہوں کہ حضور کے ایک ایک قدم کے عوض میں آپ کی تعظیم و توقیر کی خاطرایک ایک غلام آزاد کروں چنانچہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے گھر تک حضور کے جس قدر قدم پڑے اسی قدر غلام حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے آزاد کئے۔   (جامع المعجزات، ص۲۵۷)

Wednesday 7 October 2015

Ameer e Ahle Sunnat K Madani Phool

   رزقِ حلال کے حصول کے لیے وہ کاروبارکیجئے، جس میں دین کی خدمت بھی کر سکیں۔





 بچوں کو بار بار جھاڑنے سے وہ ڈھیٹ اورنافرمان ہوجاتے ہیں۔





  برائیوں سے بچنے کا شعور برائی سے بچنے کا ذریعہ ہے۔


Monday 5 October 2015

Madani Phool - Maulana Ilyas Qadri

غیبت اور تہمت لگانے والے شخص سے دوستی نہ کریں، دوررہیں۔





 
شیطان کااہم مقصد فساد، فتنہ اور شر پھیلانا بھی ہے۔





کثرتِ مال کی حرص کی وجہ سے لوگ حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتے۔

Sunday 4 October 2015

Namaz Kay Ahkam - Maulana Ilyas Qadri

فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:پانچ نمازیںاللہتعالیٰ نے بندوں پر فرض کیں ، جس نے اچھی طرح وضو کیا اور وقت میں پڑھیں اور رکوع و خُشوع کو پورا کیا تو اس کے لیےاللہ تعالیٰ نے اپنے ذمۂ کرم پر عہد کر لیا ہے کہ اسے بخش دے ،اور جس نے نہ کیا اس کے لیے عہد نہیں ، چاہے بخش دے، چاہے عذاب کرے۔(ابو
داؤد،ج۱،ص
۱۸۶،الحدیث:۴۲۵)